فائل فوٹو
فائل فوٹو

انصاف تو ہے ہی نہیں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سابق وزیراعظم کی 6 مقدمات میں ضمانتوں پر جیل سپرنڈنٹنڈٹ کو ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ 9 ماہ سے ناانصافیاں دیکھ رہی ہوں میں اب یہاں نہیں آؤں گی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی، اس سلسلے میں بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا تھا، سینٹرل جیل حکام کو ہدایت کریں کہ عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر کریں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ عمران خان کی حد تک عدالت سخت حکم دے تب ہی بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔