بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی دائر درخواست منظور کر لی گئی، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی دائر درخواست منظور کر لی گئی، فائل فوٹو

آئندہ سماعت پرحق جرح ختم کردیں گے،جج احتساب عدالت کے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ریمارکس

راولپنڈی: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے،جس پر معاون وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے  سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی،

نیب پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے سماعت  ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کردی گئی،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر جرح نہ کی گئی تو جرح کا حق ختم کر دیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی  میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی،سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے،معاون وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے  سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی۔

نیب پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کردی گئی،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہاکہ 36سماعتیں ہو چکی ہیں، بشریٰ بی بی کے وکیل جرح مکمل نہیں کررہے،کیس کوغیرضروری طول دیا جا رہا ہے، وکیل صفائی کا جرح کا حق ختم کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 10بجے سماعت کا وقت ہے، وکیل صفائی پیش کی نہیں ہوئے، عدالت نے وکلا صفائی کو بدھ کے روز دس بجے تک جرح کرنے کا آخری موقع دیا۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر جرح نہ کی گئی تو جرح کا حق ختم کر دینگے،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 6نومبر صبح 10بجے تک ملتوی کردی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔