فائل فوٹو
فائل فوٹو

شدید اختلافات،نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو برطرف کردیا

تل ابیب: شدید اختلافات کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، نیتن یاہو نے 5 نومبر کو امریکی انتخابات کے موقع پر وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو ہٹاے کا اعلان کیا۔

نیتن یاہو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر میرا سب سے بڑا فرض اسرائیل کی سلامتی کا تحفظ کرنا اور ہمیں فیصلہ کن فتح کی طرف لے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے درمیان مکمل اعتماد ضروری ہے۔ بدقسمتی سے جب کہ ہمیں ابتدائی طور پر یہ اعتماد حاصل تھا اور حالیہ مہینوں میں مہم کے ابتدائی مہینوں میں بہت کچھ حاصل کیا، میرے اور وزیر دفاع کے درمیان یہ اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ جنگ کے حوالے سے گیلنٹ اور میرے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس خلا کو پر کرنے کی کئی کوششیں کیں، لیکن وہ مزید وسیع تر ہوتے گئے۔ یہ مسائل عوامی سطح پرایک ناقابل قبول طریقے سے مشہور ہوئے اور اس سے بھی بدتر بات ہمارے دشمنوں نے محسوس کی، جنہوں نے صورتحال کا فائدہ اٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔