اسلام آباد ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ایک کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، مبین عارف جٹ کی جانب سے وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور پی ٹی آئی ایم این اے کو 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مبین عارف جٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں دو مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی ایم این اے اس وقت بیرون ملک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔