شدید موسمی حالات کے باعث فلوریڈا میں پولنگ اسٹیشن دوسرے مقامات پر منتقل
ریاست بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو پمپ، جنریٹرز اور دیگر وسائل فراہم کر رہا ہے،محکمہ برائے ہنگامی انتظام
فائل فوٹو
فلوریڈا : فلوریڈا میں سیلاب کے باعث انتخابی حکام عارضی طور پر 19 پولنگ اسٹیشنوں کو منتقل کر رہے ہیں۔
پیر کے روز فلوریڈا کے گورنر رون ڈی اسینٹس نے متعدد کاؤنٹیوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا۔
بی بی سی کے امریکی نیوز پارٹنر سی بی ایس کے مطابق اس حکم نامے کے تحت انتخابی نگرانوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ جب اصل پولنگ مراکز ووٹروں کے لیے غیر محفوظ یا ناقابلِ رسائی ہو جائیں تو وہ پولنگ اسٹیشنوں کا مقام تبدیل کر سکیں۔
فلوریڈا کے محکمہ برائے ہنگامی انتظام کا کہنا ہے کہ وہ ریاست بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو پمپ، جنریٹرز اور دیگر وسائل فراہم کر رہا ہے۔