فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونا فی تولہ 1 ہزار روپے سستا ہو گیا

کراچی:سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 727 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔