بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے، فائل فوٹو
بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے، فائل فوٹو

عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔

سانحہ 9مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں،بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے بیانیہ اپنایاکہ اگرگرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے،پراسیکیوٹر جنرل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں، پراسیکیوٹرجنرل فرہاد علی شاہ نے آج دلائل مکمل کیے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔