ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی آپریشن کی نگرانی کررہے تھے، فوٹو بشکریہ رپورٹر
 ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی آپریشن کی نگرانی کررہے تھے، فوٹو بشکریہ رپورٹر

میئر کراچی کے حکم پر شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

کراچی: میئر کراچی کے حکم پر شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع ہوگیا ہے ، جمشید ڈویژن، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے شہر میں تجاوزات ختم کرنے سے متعلق سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عمار خان کو خصوصی ہدایت دے رکھی ہے ، اس حوالے سے جمشید ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا ہے جس میں ٹھیلے ، پتھارے اور پکی تجاوزات مسمار کرنے علاوہ سامان ضبط کرکے اسٹور کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی اس آپریشن کی نگرانی کررہے تھے ، سہیل رانا کی نگرانی میں گلشن اقبال کے علاقوں میں بھی آپریشن کیا گیا ہے۔