اسلام آباد(اُمت نیوز)16 نومبر سے پٹرول 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے۔
اس سے قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس وقت 72 ڈالر میں فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔