بھارت نہ مانا تو چمپئینز ٹرافی میں 9ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے، فائل فوٹو
بھارت نہ مانا تو چمپئینز ٹرافی میں 9ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے، فائل فوٹو

چیمپئینز ٹرافی،آئی سی سی حکام کا بی سی سی آئی سے رابطہ

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے ایونٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ مشاورت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ردعمل دے گا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دیگر بورڈز کے ساتھ روابط شروع کر دئے گئے ہیں تاکہ انھیں بھارتی بورڈ کے رویے سے آگاہ کیا جاسکے۔

وہیں پاکستان چیمپئینز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کے خلاف ہے جس کے باعث آئی سی سی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو ای میل کا فوری جواب ملنا ممکن نہیں، پاکستان کی طرف سے بھارتی ٹیم کے انکار کی ٹھوس وجوہات جاننے کی خواہش پر اب آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرلیا ہے۔

بی سی سی آئی سے پی سی بی کے سوالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ممکنہ جوابات مانگے گئے ہیں، اسی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی ای میل کا جواب دیا جاسکے گا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی بورڈ تمام قانونی پہلوئوں کو سامنے رکھتے ہوئے تحریری موقف دے گا جس کی روشنی میں آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوابی ای میل بھیجے گا۔

آئی سی سی حکام پاک بھارت تنازع پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کررہے ہیں تاکہ مسئلے کا کوئی پائیدار حل ڈھونڈا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔