اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فری ایمبولینس سروس شروع کرنیکا فیصلہ

 

پشاور ( اُمت نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کےلیے فری ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے فری ایمبولینس سروس کیلئے 7 کروڑ روپے مختص کردیئے گئے، مختص فنڈ سے 6 ایمبولینسز خریدی جائیں گی جبکہ ماہانہ پٹرول اور دیگر اخراجات کی مد میں 15 لاکھ روپے اضافی فنڈ جاری ہوگا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ سروس بیرونی ممالک سے لائی جانیوالی میت کو آبائی علاقے منتقل کرے گا، مفت ایمبولینس سروس پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر دی جائے گی، حکومت نے سروس شروع کرنے کیلئے محکمہ آبادکاری کو ٹاسک دے دیا۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں محکمہ ریلیف سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تمام معاملات طے کرے گا، خیبرپختونخوا کی ایک بڑی آبادی بیرون ملک مقیم ہے، لواحقین کو میت کی ائیر پورٹ سے آبائی علاقے منتقلی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔