یوکرینی صدر کی روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت

 

یوکرین(اُمت نیوز)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کر دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا ہے کہ اُمید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے پر روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور نئی امریکی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ جنگ ختم ہو جائے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی جیت کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبات کیے لیکن یہ ضرور کہا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں سننے کو ملی جو یوکرین کے مؤقف کے خلاف ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔