اسلام آباد: چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر برادری 24 نومبر کے احتجاج سے دور رہے.
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، تاجر نہ خود شریک ہوں اور نہ کسی قسم کی سہولت کاری کریں۔
نعیم میر نے کہا کہ ریاست ہر قسم کے متشدد احتجاج، فساد اور شر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
انہوں نے کہا کہ تاجر اس احتجاج کی کسی سوشل میڈیا فورم پر تشہیر بھی نہ کریں، تاجر خود کو اوراپنی فیملیوں کو محفوظ رکھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر 23 نومبر سے انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔