فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹر کامرس پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان، سرکاری کالجز پوزیشن سے محروم

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو (بارہویں جماعت) کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تینوں پوزیشنز نجی کالجز نے حاصل کی سرکاری کالجز پوزیشن لینے سے محروم رہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر امیر حسین قادری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں تابانیز کالج کے طالبعلم محمد سمیع ولد محمد الطاف رول نمبر 606818 نے ٹوٹل 1100میں سے 983 نمبر (89.36%) اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کامکس کالج کی طالبہ رابعہ بنت عمران چھاپرا رول نمبر 627037 نے 975 نمبر (88.63%) اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بحریہ کالج کارساز کی طالبہ جویریہ تاج بنت محمد سلیم جھارا رول نمبر 627167 نے 970 نمبر (88.18%) اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 34 ہزار 451 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی۔

جبکہ 33ہزار 610 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور ان میں سے 12ہزار 87 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 35.96 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 169 امیدوار اے ون گریڈ، 1123 اے گریڈ، 2306 بی گریڈ، 4450 سی گریڈ، 3760 ڈی گریڈ جبکہ 279 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ امیدوا ر اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔