وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے، پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد!۔