راولپنڈی(اُمت نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔
سابق وزیراعظم کا ان 6 مقدمات میں آج 7 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، تمام 6 تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت پیش کر دیں۔ گرفتاری رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔
درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس کے لیے تمام تفتیشی افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر احتجاج کے 7 کیس درج ہیں۔
عدالت میں پہلے نیو ٹاؤن جسمانی ریمانڈ کیس پھر جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوگی۔ جج نے کہا کہ ان دونوں کیسز کی سماعت کے بعد نئے مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 کیسز میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست سنوں گا۔