رحیم یار خان(اُمت نیوز)رحیم یارخان میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا، زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق پہلے اسپتال میں نوکری دلوائی، اچھی ملازمت کا جھانسہ دے کر ساتھی ملزم کے پاس لے گیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان زرعی کالج کے ایک مکان میں لے گئے، شور مچانے پر ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔