گنی، فٹ بال میچ کے بعد ہنگامے، 100 ہلاک،150 سے زائد زخمی

گنی (اُمت نیوز)افریقی ملک گنی میں ایک فٹ بال میچ کے بعد ہنگامے ،100 سے زائد ہلاک، 150 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر زیریکورکا ہے، ہنگامے ریفری کی جانب سے ایک ٹیم کے دو کھلا ڑیوں کو ریڈ کارڈ دیکھانے پر ہوئے۔

زیریکور سے ملنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہنگامہ آرائی میں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے، مقامی اسپتالوں کے مُردہ گھر بھر جانے کے باعث لاشیں راہداریوں ہی میں رکھ دی گئیں۔

میچ 2021 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار پر قابض ہوکر خود کو صدر کے منصب پر فائز کرنے والے مامدی دومبویا کے اعزاز میں منعقد کیا جارہا تھا۔

ریفری کے فیصلے پر اعتراض کرنے والوں نے احتجاج کے بعد مار پیٹ شروع کردی جس کے نتیجے میں گراؤنڈ کے اندر ہی نہیں بلکہ گلیوں میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں افراد میدان میں داخل ہوگئے، مشتعل ہجوم نے کئی گاڑیوں کے علاوہ ایک پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔