جعلی ڈگری اور تعلیمی اسناد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں، فائل فوٹو
جعلی ڈگری اور تعلیمی اسناد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں، فائل فوٹو

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں پر فرد جرم عائد

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔

9 مئی کے تھانہ سول لائن کے مقدمات میں جن رہنماؤں پر فرد جرم عائد عائد کی گئی ان میں ایم این اے رائے حسن نواز، عبداللہ دمٹر، شیخ راشد شفیق، سمیت 16 ملزمان شامل ہیں۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ تھانہ سول لائن کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، و دیگر کی حاضری سے استثنی کی درخواست دی ہے، عدالت نے ی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔