لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو گاڑیاں جلانے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی ،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جیل میں قائم عدالت میں سماعت کی، جس کیلیے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی۔ تاہم، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 دسمبر کو گواہان کو طلب کرلیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے، واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔