حیدرآباد: مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک

40 سالہ محسن اور 55 سالہ بابو قریشی کے نام سے شناخت

October 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تھانہ بھٹائی نگر کی حدود میں  پیش آیا جہاں مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے 2 افراد   دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ محسن اور 55 سالہ بابو قریشی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی اموات الگ الگ مقامات پر ہوئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ کی جس نے دونوں افراد کی لاشیں اپنی نگرانی میں ہسپتال منتقل کرائیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ اموات کی اصل وجوہات اور مبینہ طور پر کچی شراب پینے کے حوالے سے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔