فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلیے سمری ایوان صدر ارسال

اسلام آباد: وزیراعظم سیکریٹریٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس دس دسمبرکو طلب کرنے کےلیے سمری ایوان صدر ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری ایوان صدر کو ارسال کردی گئی ہے جس میں اجلاس 10 دسمبرشام 5 بجے طلب کرنے کا ذکر ہے۔

علاوہ ازیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن ترمیمی لائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر اہم بل بھی یر بحث لائے جائیں گے۔