عمران خان کا پیغام ہے اپنے حق کیلئے ڈٹے رہیں گے، مسرت جمشید چیمہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کا پیغام ہے ہم ڈٹے رہیں گے، اپنا حق لے کر رہیں گے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری۔
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں چلانے کے بیان دے رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں۔