نوجوان نسل کرپشن سے پاک مستقبل کی مستحق ہے ،وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ’انسدادِ کرپشن‘ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن گھناؤنا عنصر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے شفاف، جوابدہ معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کرپشن ملک کی معاشی ترقی کونقصان پہنچاتی ہے اور معاشرے کے سماجی تانے بانے کو تباہ کر دیتی ہے۔