شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان پہنچ گئے

 

شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اب تک 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد تک پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے اقدامات شروع ہوگئے ہیں، 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان میں پہنچ گئے، تمام افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے بیروت سے پاکستان لایا جائے گا۔

خواتین سمیت کچھ پاکستانی بیروت کے ہوٹل میں محصور ہیں، پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں بیروت سے پاکستانیوں کے لیے چلانے کا فیصلہ ہوا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔
گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شام کی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شام سے 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچ چکے ہیں، جہاں سے انہیں پاکستان لایا جائے گا، 20 کے قریب اساتذہ اور طالب علموں میں سے سات اساتذہ بھی لبنان پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔