ملزمان نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا، فائل فوٹو
ملزمان نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا، فائل فوٹو

سوشل میڈیا مہم پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جے آئی ٹی میں طلبی

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم چلانے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔

جے آئی ٹی نے ملزمان صبغت اللہ وِرک، محمد ارشد ، عطاالرحمن، اظہر مشوانی، کومل آفریدی، عروسہ ندیم شاہ اور ایم علی ملک کو 13دسمبر کو طلب کر لیا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا۔

جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے  سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے  پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق  آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

جے آئی ٹی کے پاس  ملزمان کے خلاف ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے ٹھوس شواہد  موجود ہیں اور مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔