فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس طرح ایوان نہیں چلے گا،وزرا کے نہ آنے پرڈپٹی اسپیکر برہم

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس سے مسلسل دوسرے روز بھی وفاقی وزرا غائب رہے جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کڑی تنقید کی جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ایوان نہیں چلے گا، وزرا آئندہ ہفتے نہیں آئے تو ہاؤس نہیں چلائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کی عدم موجودگی پر اپوزیشن جماعتوں سمیت حکومتی اتحادی ارکان بھی ناراض ہوگئے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وزرا کی عدم موجودگی پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ وقفۂ سوالات جاری ہے اور پورا ایوان خالی ہے، کوئی وزیر موجود نہیں ہے، یہ قابل مذمت ہے ، احتجاجاً 5 منٹ کے لیے اجلاس کو مؤخر کریں۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وزرا ءکی حاضری کل بھی وقفۂ سوالات میں نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔