اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ویزا فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا ویزا منظور نہ کرا سکی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے کیس کی سماعت کی۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاکہ میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیس میں حکومت اور وزارت خارجہ کی سستی پر عدالت برہم ہو گئی۔
نمائندہ وزارت خارجہ نے کہاکہ ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا ایمبیسی نے منظور نہیں کیا، امید ہے ویزا لگ جائے گا، عدالت نے سیکرٹری وزارت خارجہ کو فوزیہ صدیقی کا ویزا فراہم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی ۔