کوٹ ادو (اُمت نیوز)کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دکان میں گھس گئی۔