فائل فوٹو
فائل فوٹو

گلستان جوہر میں 18 سالہ لڑکی قتل،ہلاکت کا معاملہ مشکوک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے حسین ہزارہ گوٹھ  میں 18 سالہ لڑکی دعا کی گولی لگنے سے ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے، ورثا کی جانب سے متضاد بیانات دیے گئے۔

رات گئے گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ بلوچ گراؤنڈ کے قریب گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 18 سالہ دعا دختر شاہد جاں بحق اور نو ماہ کی بچی انوشہ دختر طاہر شدیدزخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ورثا نے واقعے کے بعد متضاد بیانات دیے، ورثا کی جانب سے پولیس سے عدم تعاون پر معاملہ مشکوک ہو رہا ہے، انہوں نے تاحال مقدمہ درج کروانے کی حامی بھی نہیں بھری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا یا گھر کے باہر، تحقیقات کر رہے ہیں، ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے کیس کے تمام پہلوؤں پر تحقیق کر رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔