لاہور: پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی نے دوبارہ شادی کرلی ہے، ان کی پہلی بیوی کا انتقال سال 2022 میں بیماری کے باعث ہو گیا تھا۔
ارشاد بھٹی ایک صحافی اور تجزیہ کار ہیں جو مختلف نیوز چینلز پر اپنے ماہرانہ تجزیے پیش کرتے رہتے ہیں۔ وہ پاکستان میں جاری سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ڈرامائی انداز سے بات کرنے کا ان کا انداز بہت سے لوگوں کو پسند ہے کیونکہ وہ اس پیرائے میں بہت سی ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو پاکستان میں عام طور پر لطیف انداز میں نہیں کہی جاتیں۔