فائل فوٹو
فائل فوٹو

بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع

پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لئے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس 2 میں آج بشریٰ بی بی کی پیشی ہے، ہم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

اسپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے رپورٹ جمع کی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے 2 کیس اور ایف آئی اے کا ایک کیس ہے۔عدالت نے کہا کہ نئی درخواست میں بھی رپورٹ جمع کرائیں۔

بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔