۔اسلام آباد()پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیںاور وہ ہمیشہ دکھ سکھ کے موقع پر اکٹھے کھڑے رہے ہیں. ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں مین کانفرنس ہال کی تزین و ارائش کے بعد اس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مین کانفرنس ہال کی شاندار افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی،ترکیہ کے سفیر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، نیشنل پریس کلب کے کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کا کام ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط ( ٹیکا) نے انجام دیا ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت پاکستان کےمعروف قاری سید صداقت علی نے حاصل کی،تقریب کی نظامت کے فرائض ا ین پی سی کی سیکرٹری نیئر علی نے سرنجام دیئے،اس موقع پر ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے تزین شدہ کانفرنس ہال کی شاندار افتتاحی تقریب کے انعقاد پر کلب کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکا پاکستانی بھائیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے، نیشنل پریس کلب اور ٹیکا کے اشتراک سے مین کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش عالمی معیار کی ہے جسکے لئے دونوں ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں،نیشنل پریس کلب اپنے ممبران کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے،،تقریب سے اپنے خطاب میں ٹیکا کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈورسن علی یاساگانے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی بے مثال ہے،انہوں نے پریس کلب کیساتھ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے مین کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کیلئے تعاون کرنے پر ٹیکا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ این پی سی کی موجودہ باڈی اور بالخصوص سینئر نائب صدراحتشام الحق کا قابل فخر کارنامہ ہے،نیشنل پریس کلب کے قیام سے لیکر آج تک اسکی تعمیر و مرمت میں سابق صدور طارق چوہدری ، شکیل انجم اور انور رضا کا کردار بھی اہم ہے، صدر این پی سی اظہر جتوئی نےٹیکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ اپنے ممبران کو بہترین اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر سکیں اور مین کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش اس کی زندہ مثال ہے جسکے لئےتعاون کرنے پر ٹیکا کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں،سیکرٹری این پی سی نے کہا کہ آج جڑواں شہروں میں بسنے والے صحافیوں کیلئے تاریخی موقع ہے کہ ٹیکا کے تعاون سے عالمی معیار کا کانفرنس ہال پایہ تکمیل تک پہنچا ہےجسکے لئے ہم ٹیکا کی ٹیم کے شکر گزار ہیں،انہوں نے سینئر صحافی اور شاعر سجاد لاکھا کا عظیم ترکوں کی بہادری پر لکھی نظم بھی پڑھ کر سنائی، این پی سی کے سینئرنائب صدرحتشام الحق نے ترکی کے سفیر، ترکی کی حکومت،ترکی کے عوام اور ٹیکا کے سربراہ محسن بالچی کانیشنل پریس کلب میں ان کی گراں قدر خدمات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی پشاور سے لے کر جی سی یونیورسٹی لاہور، راولپنڈی کی ویمن یونیورسٹی اور راولپنڈی میں سرکاری شعبے میں پہلا پالتو جانوروں کا کلینک سمیت ملک بھر میں متعدد منصوبوں میں ان کی انتھک کاوشوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں اپنے تین سالہ دور میں انہوں نے 70 سے زائد منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔چند سال پہلے تک پاکستان میں ٹی آئی کے اے کو بہت کم جانا جاتا تھا۔ تاہم محسن بالچی کی لگن اور محنت کی بدولت گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹی آئی کے اے پاکستان میں صحافیوں کے درمیان گھر گھر میں مشہور ہو گیا ہے،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیئر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں،بعدازاں معزز مہمانوں نے این پی سی لان میں پودے لگائے۔