چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
جاں بحق افراد کا تعلق چارسدہ سے بتایا جا رہا ہے,پولیس
December 18, 2024 · قومی
فائل فوٹو
پشاور کے علاقے چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق چارسدہ سے بتایا جا رہا ہے۔