9مئی مقدمات،یاسمین راشد، شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور: 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔
نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ جبکہ یاسمین راشد نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔