9 مئی پر سزاؤں سے امید جاگی ہے، گورنر سندھ

اصل سزائیں تو اس سیاسی جماعت کی قیادت کو ہونی چاہییں جنہوں نے نوجوانوں کو آگے کردیا۔ یادگارِ شہدا کو گرانا ناقابلِ برداشت ہے۔

December 22, 2024 · قومی

 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کو سزاؤں سے امید کی کرن جاگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل سزائیں تو اس سیاسی جماعت کی قیادت کو ہونی چاہییں جنہوں نے نوجوانوں کو آگے کردیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ یادگارِ شہدا کو گرانا ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کرانے والوں کو سزا ملے گی تو انصاف ہوگا۔