حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان تک کمیٹی کی رسائی حکومتی سنجیدگی طے کرے گی، حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری تک دوسری میٹنگ ہوگی، میٹنگ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کریں گے، ابھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان تک کمیٹی کی رسائی حکومتی سنجیدگی طے کرے گی، حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔
اپوزیشن لینڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کردیا تھا، عمران خان کی رہائی اور کارکنان کی رہائی ہمارے مطالبات ہیں، ہمارا کام ہے عمران خان کے مسیج کو حکومت کے آگے رکھنا، ہم پر 9 مئی کو بھی ظلم ہوا، ہم پر 26 نومبر کو بھی گولیاں چلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہے، اس وقت ملک میں قانون اور آئین کا فقدان ہے۔