سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا بڑا اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 74 ہزار روپے کا ہو گیا۔

               
December 26, 2024 · کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 74 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2628 ڈالر فی اونس ہے۔