دمام ایئرپورٹ حملے میں ہلاکتیں 2 ہو گئیں،8 افراد زخمی

زخمیوں میں ایک سعودی، 2 بھارتی، 2 یمنی، 2 بنگلہ دیشی اور ایک نیپالی شہری شامل ہیں۔حکام

October 22, 2026 · بام دنیا
دمام ایئرپورٹ حملے میں ہلاکتیں 2 ہو گئیں،8 افراد زخمی

دمام ایئرپورٹ حملے میں ہلاکتیں 2 ہو گئیں،8 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 2 ہو گئی ہے، جبکہ 8 افراد زخمی ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق تازہ بیان میں ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک سعودی اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک سعودی، 2 بھارتی، 2 یمنی، 2 بنگلہ دیشی اور ایک نیپالی شہری شامل ہیں۔ تمام زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مسافروں، ایئرپورٹ عملے اور شہری ہوابازی کے نظام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں اور دیگر آپریشنل سرگرمیوں کو بحال کر دیا گیا ہے اور فضائی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔