نوید قاضی نیشنل کلیئرنگ کمپنی (NCCPL) کے سی ای او مقرر

کراچی (امت نیوز ) نوید قاضی کو نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوید قاضی ایک تجربہ کار بینکاری اور مالی خدمات کے ماہر ہیں جن کے پاس کارپوریٹ اور ریٹیل بینکنگ، مائیکروفنانس، کیپٹل مارکیٹس، آپریشنز رسک مینجمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 38 سال سے زیادہ کا وسیع تجربہ ہے۔ این سی سی پی ایل میں شمولیت سے قبل، انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈیجیٹلائزیشن اور اسٹرٹیجک اقدامات کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
نوید قاضی نے اہم عہدوں پر فائز رہتے ہوئے، جے ایس بینک اور فرسٹ مائیکروفنانس بینک میں صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان میں چیف انفارمیشن آفیسر اور امریکن ایکسپریس بینک پاکستان میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر کام کیا، جہاں انہوں نے ان اداروں کے قیام اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا، انہیں تنظیمی تبدیلیوں کی قیادت ، اسٹرٹیجک کاروباری منصوبوں پر عمل درآمد اور بڑے منصوبوں کی نگرانی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ماسٹرز ڈگری ہولڈر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔