فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے بیرون ملک جانیوالے مزید 55 مسافر آف لوڈ

کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مختلف وجوہات کی بنا پر مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پرآف لوڈنگ سے کراچی کے مسافروں کو ٹکٹ ضائع ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے قطر، سعودی عرب اور عمان جانے کے لئے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کردیا۔

کراچی سے وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے دو، وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی، ورک ویزے پر آذربائیجان جاتے ہوئے ایک، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، متعلقہ دستاویزات اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر گزشتہ روز آف لوڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔