ایران تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ، جرمن چانسلر

جرمنی جنگ کو جلد ختم کرنے کے لیے مختلف ذرائع کے ذریعے سفارتی کوششوں میں اضافہ کر رہا ہے ،فریڈرک مرٹز

October 30, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

برلن: جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے ایران پر ممکنہ نئے امریکی حملوں سے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جنوبی کوریا کے اپنے دورے کے اختتام پر جمعہ کے روز انھوں نے کہا کہ میں صرف تمام فریقوں سے یہ درخواست کر سکتا ہوں کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔

مرٹز کا کہنا تھا کہ جرمنی جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے مختلف ذرائع کے ذریعے سفارتی کوششوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

جرمن چانسلر کا یہ بھی کہنا کہ ان کا ملک معاشی طور پر جنگ کے جلد خاتمے میں دلچسپی رکھتا ہے، اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پہلے ہی یورپ کو 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی ہیں۔