قافلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، فائل فوٹو
قافلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، فائل فوٹو

ضلع کرم کیلیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ

پارا چنار: ضلع کرم کے لئے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ آج 6 دن بعد ٹل کینٹ سے روانہ کردیا گیا۔

45 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، گھی، چینی اور روز مرہ کی اشیاءسمیت تاجروں کا سامان بھجوایا گیا ہے جبکہ قافلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مال بردار ٹرک پارا چنار، بوشہرہ، علی زئی اور دیگر متاثرہ علاقوں تک پہنچائے جائیں گے۔

کرم میں حالیہ کشیدگی کے بعد پہلا قافلہ 8جنوری کو روانہ کیا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں ادویات اور سامان کی قلت میں کچھ حد تک کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب کرم میں ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانے کےلئے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت سپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔