فائل فوٹو
فائل فوٹو

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

اپوزیشن لیڈرشبلی فراز کا سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں،سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں کئی بار پروڈکشن آرڈر کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پرعملدرآمد نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے، ہمیں پروڈکشن آرڈر پرعمل درآمد نہ ہونے کا خدشہ تھا، پنجاب حکومت نے پروڈکشن آرڈر کو سنجیدہ نہیں لیا، پنجاب حکومت فسطائیت میں اپنا ریکارڈ بنا چکی ہے۔

سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایوان کے پروڈکشن آرڈر کو اہمیت نہیں دی، پنجاب حکومت کے انکار سے ایوان بالا کا استحقاق مجروح ہوا، بات ہمدردی کی نہیں بات ایکشن کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی تکمیل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے، چیئرمین سینیٹ اپوزیشن نہیں پورے ایوان کے چیئرمین ہیں، پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پرمعاملہ استحقاق کمیٹی میں جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔