پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ، ٹاس دھند کے باعث تاخیر کا شکار

 

ملتان ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹاس دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ اور ہلکی پھلکی ٹریننگ میں مصروف ہیں، گراؤنڈ سٹاف نے آؤٹ فیلڈ کو خشک کرنا شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 سپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کیلئے 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کے ساتھ کالی آندھی کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔