خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے
حملے میں دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز کا استعمال کیا جس سے چوکی پر نصب تھرمل گن کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، 20 سے 30 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور دیگر اسلحے سے حملہ کرکے چوکی کو نشانہ بنایا۔
حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جس کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس چوکی اور چوکی پر نصب تھرمل گن کو نقصان پہنچا، پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی۔