راولپنڈی: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد عدالتی عملے نے بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کا محفوظ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا۔عدالت نےبانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز، اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14سال قیداور10لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ۔
عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ۔عدالتی عملے نے بشریٰ بی بی کو حراست میں لے لیا۔
بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا،کون کونسی چیز شامل؟
190ملین پاؤنڈ کیس میں 7سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔
حتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14سال ،10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، سزاسنانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں جیل عملے نے تحویل میں لے لیا۔
سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیا گیا،سامان میں کمبل، کھانے پینے کی اشیا، کپڑے اور ادویات شامل ہیں،جیل حکام نے بشریٰ بی بی کا سامان اندر لانے کی اجازت دیدی۔