اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا، سپارکو کی جانب سے تیار کردہ ای او ون جدید سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ جس کے جشن تقریب سپارکو میں منعقد کی گئی ہے۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کرنے کے بعد خلا میں بھیج دیا گیا۔اس موقع پر سپارکو کے سائنسدان چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر موجود تھے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط بنائے گا۔
سپارکو کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت، اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا، جو ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافے کا باعث بنے گا۔