فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام،5 خوارج ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے 18/19 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ  کی پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ سیکیورٹی فورسز نے ان خوارج کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں جا پکڑا،نتیجتاً سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔