ایک دو دن میں 190ملین پاﺅنڈ فیصلے کو چیلنج کریں گے، فائل فوٹو
ایک دو دن میں 190ملین پاﺅنڈ فیصلے کو چیلنج کریں گے، فائل فوٹو

القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد : سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 190ملین پاﺅنڈ کو بنیاد بنا کر حکومت کی جانب سے بڑی یلغار ہوئی، حقیقت پہلے بھی واضح تھی، اب بھی کھل کر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں 190ملین پاﺅنڈ فیصلے کو چیلنج کریں گے، ہم سوچ وفکر کی بنیاد پر لڑیں گے،ہم قانون کی جنگ بھی لڑیں گے اور اخلاق کی بھی۔

مرکزی سیکریٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی بند کرنے کی سازش ہورہی ہے، یہ باقی یونیورسٹیوں کی طرح کا ایک ٹرسٹ ہے۔

26ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام کمزور ہوا ، تمام حقیقت سامنے آچکی ہے ہم اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے جبکہ سیاسی حوالے سے ہم ہر سطح پر مذاکرات کررہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کنول شوذب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرکے 200 مقدمات بنائے گئے، من پسند ڈیل نہ ملنے پرعمران خان کو ہدف کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے تماشا لگا ہوا ہے، آپ سچ کو چھپا نہیں سکتے، بارہا جھوٹ بولتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔